پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں چونے کی فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق

پنڈدادنخان: ایک اور مزدور سیفٹی کے ناقص انتظامات کی بھینٹ چڑھ گیا، کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق، فیکٹری مالک موقع سے فرار، مزدور کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے مضافاتی قصبے بھیلووال میں میاں اسلم اینڈ کو چونے کی فیکٹری میں سیفٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

فیکٹری مالک موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جاں بحق ہونے والے مزدور کی میت سول ہسپتال پنڈ دادنخان پہنچا دی گئی، مرنے والا مزدور صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقہ ہری پور سے تعلق رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ تحصیل پنڈدادنخان میں نان رجسٹرڈ اورسیفٹی انتظامات نہ رکھنے والی فیکٹریوں میں حادثات معمول بن گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button