ڈومیلی

ترقی کے اس دور میں بھی ڈومیلی کے حالات نہ بدل سکے

ڈومیلی: ککرالہ تا تتروٹ سڑک کھنڈرات میں تبدیل، بارش کے دنوں میں آمدورفت معطل، اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بڑاگواہ کے علاقے ککرالہ تا تتروٹ روڈکھنڈرات میں تبدیل ہوگئی، جگہ جگہ گہرے گھڑے حادثات کا سبب بننے لگے۔ بارش کے دنوں میں آمدورفت معطل ہوکررہ جاتی ہے جس کے باعث سکول جانے والے بچوں اور ڈیوٹی پر جانے والے حضرات سمیت اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتاہے۔

یہ سڑک تقریبا پچیس سال پہلے تعمیر ہوئی اسکے بعد کسی سیاسی نمائندے نے اس علاقے پر کوئی توجہ نہیں دی، اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تین بار کنکریٹ ڈال کر مرمت کیا لیکن جب بھی بارش ہوتی ہے سب کچھ بہا کرلے جاتی ہے۔

علاقہ مکین منٹوں کاسفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں، اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button