دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں ڈاکٹروں اورنرسوں پرموبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

دینہ: پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں ڈاکٹروں اورنرسوں پرموبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اس ضمن میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے ضلع بھر کے تمام مرکز صحت میں سرکلر بھیج کر سٹاف کو پابند کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھرمیں ڈاکٹروں اورنرسوں پرموبائل فون استعمال کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے ۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے والے عملے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button