جہلم

محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام کی غفلت اور نااہلی، جہلم شہر اور گردونواح میں ماحولیاتی آلودگی میں بے پناہ اضافہ

جہلم: محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام کی غفلت اور نااہلی کے باعث شہر و گردونواح میں ماحولیاتی آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

شہر میں موجود جپسم، فیکٹریوں ، کباڑیوں کی دکانوں اور کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے سے پھیلنے والے زہریلے دھویں اور اڑنے والے اجزاء سے شہری دمے ، پھیپھڑوں ، ناک ، گلے ، اور دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سمیت متعلقہ اداروں نے حکومتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے مالکان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فضاء آلودہ کرنیوالے بھٹہ خشت کارخانوں ، فیکٹریوں ، کباڑخانوں کو رہائشی علاقوں سے دور بیرون شہر منتقل کرنے کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دئیے گئے ہیں، بھٹہ خشت جپسم فیکٹریاں کباڑخانے جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی اور نہ ہی فضائی آلودگی پھیلانے والے یونٹس کو ر ہائشی علاقوں سے باہر منتقل کئے جا نے کے لئے کوئی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر میں متعدد یونٹس ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں جن کو بیرون شہر منتقل کرنا اشد ضروری ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button