جہلم

جہلم میں تیتر بولی ٹورنامنٹ کا انعقاد، 300 سے زائد تیتروں نے حصہ لیا

جہلم: جانوروں ، پرندوں کے مقابلے تو آپ نے بھی بہت دیکھے ہونگے لیکن ہم آج آپ کو صرف بولنے کے مقابلے کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اس مقابلے میں وہی جیتتا جو سب سے زیادہ بولتا ہے اور یہ مقابلہ ہے تیتروں کے بولنے کا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے فوجی مل گراونڈ میں ملک بھر سے لائے گئے ساڑھے3 سو سیاہ تیتر اور ان کے درمیان ہوا سب سے زیادہ بولنے کا مقابلہ زمین پر رکھے رنگ برنگے پنجروں میں قید تیتروں کے بولنے کے 2 راؤنڈ منعقد ہوئے ۔پہلے راؤنڈ کا دورانیہ 10 منٹ اور دوسرے کا 5 منٹ تھا۔پہلے راؤنڈ کے درمیان خاموش ہونے والے تیتر مقابلے سے باہر ہوگئے۔

دوسرے راؤنڈ میں مسلسل 5 منٹ تک چہچہانے والا تیتر ونر قرار دیا گیا ،شائقین کے مطابق تیتر بولنے کا مقابلہ مہمان نوازی سے شروع ہوا اور آج ملک بھر میں مقبول ترین کھیل بن چکاہے۔تیتر پالنے والوں کا کہنا ہے کہ جہاں یہ کھیل منفرد ہے وہیں تیتر کو مقابلے کے لئے سارا سال تیار کیا جاتا ہے،مقابلے میں شرکت کے لئے شائقین کا سفید کپڑے پہننا لازمی ہے۔

رنگین کپڑوں میں ملبوس افراد کو تیتروں پر اثر انداز ہونے کے پیش نظر کھیل دیکھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔مقابلوں کے اختتام پر جیتنے والے تیتروں کے مالکان میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button