جہلماہم خبریں

جہلم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں

جہلم: لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ، سورج بھی دن بھر آگ برساتا رہا، شہر میں مسلسل کئی کئی گھنٹے بجلی بند کی جانے لگی ، سحری و افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں، شہری واپڈا اور سابق جھوٹے حکمرانوں کوبددعائیں دینے لگے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا، لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اچانک اضافے نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں ،کارروباری طبقہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے پر مجبور ، سورج کی تپش اور حبس نے کارروباری طبقے سمیت محنت کشوں کی چیخیں نکال دیں ، جبکہ گھروں میں محصور بچے ، بوڑھے اور خواتین بھی بے حال ، عام انتخابات میں جھوٹے حکمرانوں سے گن گن کر بدلے لیں گے، سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو سحری و افطاری میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ، شہری واپڈا اور سابق حکمرانوں کو بددعائیں دینے لگے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے والے جھوٹے حکمرانوں کے راز افشاں ہو چکے ہیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے کرنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی اپنی بلوں میں گھس گئے ہیں ، 5 سال میں ایک بار بھی ن لیگی حکمران رمضان المبارک کے مہینوں میں بھی لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پا سکے جبکہ ٹیلی ویژن اور مختلف مقامات پر ہونے والے جلسوں میں جھوٹے دعوے کئے جاتے رہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں فراڈی حکمرانوں سے گن گن کر بدلے لیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button