دینہ

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختراور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کا رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختراور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کارورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ کیا، افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرنے اچانک دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔ ڈی سی راؤ پرویز اختر کا کہنا تھا کہ مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے شعبہ صحت میں عملی اقدامات جاری ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، جنرل وارڈ، میڈیکل سٹور، پارکنگ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا، مفت ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو دستیاب سہولیات بارے آگہی حاصل کی۔ ڈاکٹرز کی حاضری اور سٹاف کی ہسپتال میں مینجمنٹ کی پڑتال کی۔ انہوں نے ایم یس کو مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے مز ید کہاکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا چکا ہے حکو مت پنجاب سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کسی بھی ڈاکٹر یا پیر ا میڈیکل سٹاف کی لاپرواہی بر داشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button