جہلم کے تاریخی مقامات کی مرمت و بحالی کیلئے شبانہ روزکام کر رہے ہیں۔ عبدالستار عیسانی

ضلع جہلم تاریحی ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی درجہ بندی کے اعتبار سے پنجاب بھر میں سے تیسری پوزیشن پر ہے ۔ڈپٹی کمشنر

0

جہلم: ضلع جہلم میں 18 سے زائد تاریخی مقامات موجود ہیں جن کی مرمت و بحالی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب شبانہ روزکام کر رہے ہیں، ضلع جہلم تاریحی ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی درجہ بندی کے اعتبار سے پنجاب بھر میں سے تیسری پوزیشن پر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جہلم کی خواندگی کی شرح 79 فیصد سے زائد ہے ، ضلع بھر کے 88 صحت عامہ مراکز میں اعلیٰ سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، ضلع جہلم میں پراونشل ہائی وے کے 42 ، پراونشل بلڈنگ کے 36 ، پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے 11 ،اریگیشن کے 3 اور صحت، تعلیم اور سپورٹس کے متعدد منصوبہ جات پربھی کام کیا جا رہا ہے ۔

ڈپٹی کمشنرعبدالستار عیسانی نے کہا کہ خادم پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ضلع بھر میں 140 سے زائد سکیمیں مکمل کی جا رہی ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ جہلم کے تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا چکا ہے ۔ڈپٹی کمشنرجہلم نے بھی بتایا کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات بشمول چار دیواری، ٹوائلٹس ،بجلی، پینے کا صاف پانی اور فرنیچر وغیرہ کی دستیابی کی شرح کو ضلع جہلم میں 100 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.