پنڈدادنخان

پنڈدادنخان شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار، شہریوں کا رات کو گھر سے نکلنا عذاب بن گیا

پنڈدادنخان: پنڈدادنخان شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار، شہریوں کا رات کو گھر سے نکلنا عذاب بن گیا، میونسپل کمیٹی خاموش تماشائی۔
تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان شہر کی ہر گلی کشمیر چوک کھیوڑہ روڈ پر آوارہ کتوں کی بھر مار ہے، پیدل چلنے والوں خاص کر بچوں کو کاٹنے کے لیے ان کے پیچھے لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے محلے داروں کا رات کو نکلنا عذاب بن گیا جبکہ کشمیر روڈ اور کھیوڑہ روڈ پر آوارہ کتے چلتے موٹرسائیکلوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔ میونسپل کمیٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
اہل علاقہ نے ڈی سی جہلم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو ان آوارہ کتوں سے نجات دلائی جائے جو کہ کسی وقت بھی کسی حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button