پنڈدادنخاناہم خبریں

جلالپور شریف پولیس کی کارروائی، کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم 24گھنٹے میں گرفتار

پنڈدادنخان: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کمانڈ میں جہلم پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف سرگرم عمل، تھانہ جلالپور شریف کی کارروائی،کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم 24گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دیوان پور علاقہ تھانہ جلالپور شریف میں (ت) نامی کمسن بچی بعمر 7سال سے زیادتی کے واقعہ کے رپورٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سلیم خٹک DSP پنڈدادنخان سرکل اور سب انسپکٹر محمد اعظم SHO تھانہ جلالپور شریف کو ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹاسک دیا۔

بچی کے والد سید امتیاز علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 42 مورخہ 22-02-2021 بجرم 376/377B/452 ت پ تھانہ جلالپور شریف درج رجسٹر کر کے مقدمہ ہذا کی تفتیش کا آغاز کیا جس پر سب انسپکٹر محمد اشفاق تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم محمد زیبر (تندوروالا) ساکن دیوان پور کو 24گھنٹے میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

ملزم پابند سلاسل، مزید تفتیش جاری ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے دسٹرکٹ پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button