جہلم

جہلم میں چینی کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ، دکاندار من مرضی کے نرخ وصول کرنے لگے

جہلم: انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث چینی کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ، دکاندار من مرضی کے نرخ وصول کرنے لگے، متعدد دکانداروں نے چینی کی فرخت روک دی، رمضان المبارک میں چینی کی مزید قیمت بڑھنے کا امکان، شہریوں کا کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں چینی کا بحران ایک مرتبہ پھر سراٹھانے لگا ہے، شہر میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے تجاوز کر چکی ہے، بعض با اثردکانداروں نے اندرون شہر کے گنجان آباد اور پوش علاقوں میں کوٹھیاں کرائے پر حاصل کرکے گھی، دالیں، چاول، چینی وافر مقدار میں سٹاک کررکھی ہیں تاکہ رمضان المبارک میں بحران پیدا ہوتے ہیں، زائد نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کر کے راتوں رات امیر بن سکیں۔

شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ خفیہ اداروں کے ذمہ داران کو تاجروں کے گوداموں پر چھاپے مارنے کا پابند بنایا جائے تاکہ گوداموں میں چھپائی گئی چینی کو منظر عام پر لا کر بحرانی کیفیت کو ختم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button