پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
جہلم

موٹر سائیکل چور گینگ اور چوری و راہزنی کی واردات کرنے والے ملزمان کو گرفتار

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے بد نام زمانہ موٹر سائیکل چور گینگ اور چوری و راہزنی کی واردات کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ضلع جہلم میں کسی چور ڈکیٹ و منشیات فروش کو پاؤں رکھنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔ ڈی ایس پی صدر محمد اکرم گوندل

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سر کل محمد اکرم گوندل ، ایس ایچ او تھانہ صدر ملک آصف نواز و چوکی انچارج کالا گجراں ظہیر الدین بابر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل عمرا موٹر سائیکل چور گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو چھ عدد موٹر سائیکل مالیتی 4,35,000 روپے بر آمد کر لیا اور ان کے خلاف چھ مقدمات درج کر لیے۔

انہوں نے بتایا کہ حدود تھانہ صدر میں ہونے والی ڈکیٹی کی واردات میں ملوث ملزمان جو کہ سر قہ و سر قہ بالجبر ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ۔ ملزمان سے موبائل فونز ، نقدی اور چوری کیے گئے موٹر سائیکلز بر آمد کیے گئے اور ان کے قبضے سے کلاشنکوف نما رائفل 8MM بمعہ روند تین 30 بور پسٹل بر آمد کیے ۔ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات سر انجام دیتے تھے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی نے کہا کہ ضلع جہلم میں کسی چور ، ڈکیت و منشیات فروش کی کوئی جگہ نہیں تھانہ صدر نے پانچ 9C اور دیگر شراب نوشی کے مقدمات درج کیے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close