ڈومیلی

ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ اور گردونواح میں خسرہ اور روبیلا مہم زورو شور سے جاری

ڈومیلی: بڑاگواہ اور گردونواح میں خسرہ اور روبیلا مہم زورو شور سے جاری، ٹیمیں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں سمیت گھر گھر جا کر 9 ماہ سے 15سال تک بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھرمیں خسرہ اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم جاری ہے، اسی طرح ڈومیلی بڑاگواہ جنڈالہ نگیال کوہالی اور ججیال سمیت دیگرعلاقوں میں لیڈیز ہیلتھ ورکر سرکاری و پرائیویٹ سکولوں اور گھر گھر جاکر نو ماہ سے لیکر پندرہ سال تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگارہی ہیں۔

ان کے ساتھ ہی پولیو کے قطرے بھی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پلائے جا رہے ہیں، یہ مہم 15 نومبر سے شروع ہے جو 27 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

انچارج ڈاکٹر عبداللہ خان نیازی اور ڈاکٹر حیدر نے بتایاکہ حکومت پنجاب اور سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال کی ہدایات پر یونین کونسل نگیال میں اب تک 95فیصد نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ٹیمیں ہرگاؤں کے ہر گھر گھراور علاقے کے تمام پرائیویٹ و سرکاری سکولوں میں جاکرٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ان کے علاوہ تمام بی ایچ یوز میں بھی ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button