فکس اٹ جادہ گروپ برطانیہ کا تنظیم سازی کے بعد منصوبہ جات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہنگامی اجلاس

0

لندن: فکس اٹ جادہ گروپ برطانیہ کا تنظیم سازی کے بعد منصوبہ جات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہنگامی اجلاس، چیئرمین فاروق احمد کی زیر صدارت برطانیہ مانچسٹر میں ہونے والے اجلاس میں وائس چیئرمین عابد امین اور کورکمیٹی کے اراکین شہزاد اسحاق،کلیم امین، عطاء الرحمن، فہیم، مشتاق، مہر وسیم، عدنان ظفر،عمر ریاض، آصف افتخار، یوسف قادری، وقاص حسین نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق ہنگامی اجلاس میں چیئرمین فاروق احمد نے فلاحی تنظیم فکس اٹ جادہ برطانیہ کی بطور چیرٹی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹ کے اجراء پر تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی اورتمام اراکین کی مشترکہ رائے سے صفائی کے پروجیکٹ کے علاوہ دیگر اہم منصوبوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے حکمت عملی تیار کی ان منصوبوں میں جادہ کے گنجان آباد علاقہ کی گلیوں میں بجلی کی تاروں کو اکٹھا کرنا تاکہ کوئی جانی حادثہ رونما نہ ہو۔

سکولوں میں مفت کتابیں تقسیم کرنے ، تجرباتی طور پر سولر لائٹ لگانے کے کام، بلڈ بینک کے قیام،جادہ کے گردونواح میں شجر کاری کی مہم کے لیے بھی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیا جس میں بزرگ اور نوجوان افراد کا چناؤ ہوگااور انکو ذمہ داریاں سونپی جائیںگی تاکہ فکس اٹ جادہ کے پلیٹ فارم سے شروع ہونے والے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنایا جا سکے۔

وائس چیئرمین عابد امین نے کہا کہ اہلیان جادہ سے گزارش ہے کہ جادہ کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں اپنی قیمتی آرا ء سے ہمیں آگاہ کریں آپ کے تعاون سے ہی علاقہ کے مسائل کا حل ممکن ہوگا۔

عمر ریاض کی کاوشوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے جادہ کانقشہ پیش کیا جس کی مدد سے پورے جادہ کے زون بنائے جائیںگے ان سب لوگوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جو اس وقت جادہ کی صفائی کے لیے اپنا قیمتی وقت عوامی فلاح کے لیے وقف کررہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.