جہلماہم خبریں

سیاسی مخالفین خود عدم استحکام کا شکار ہیں۔ چوہدری فراز حسین

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چیف کوآرڈینٹر چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین خود عدم استحکام کا شکار ہیں ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاکر بھی ناکام ہی ہونگے، انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ میں جہلم پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری کر چکی ہیں ، آئینی مدت پوری کرنا تحریک انصاف کا بھی آئینی اور جمہوری حق ہے ، عوام نے عمران خان کو پانچ سال کے لئے اپنا وزیراعظم چنا ، کسی لانگ اور شارٹ مارچ سے حکومت کو نہ پہلے کوئی خطرہ تھا اور نہ اب ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button