میٹرک امتحانات؛ جنڈالہ امتحانی سنٹرمیں سختی، گھمکول شریف سے آئے چھ طلباء پیپردیئے بغیر واپس گھر بھاگ گئے

0

ڈومیلی: جماعت نہم کے سالانہ بورڈ کے پیپر میں جنڈالہ امتحانی سنٹرپر سختی کی وجہ سے گھمکول شریف سے آئے چھ طلباء پیپردیئے بغیر واپس گھر بھاگ گئے ۔

انسپکٹر راجہ انور کیانی نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم کو اطلاع ملی تھی کہ جنڈالہ سنٹر پر پیپر دینے کیلیے گھمکول شریف سے کچھ لڑکے آئے ہیں۔جس پر ہم نے پہلے دوتین پیپر میں پورا ٹائم سنٹر پر موجود رہے جب انکو نقل لگانے کا موقع نہیں دیاگیا،وہ دوتین پیپر دے کر واپس اپنے گاؤں بھاگ گئے ہیں۔

راجہ انورکیانی نے کہا کہ میں اور دیگر چھاپے مار ٹیمیں ہر روز ہر سنٹر پر جاکر چیکنگ کررہے ہیں اس بار کسی بچے کو نقل کرنے کا موقع نہیں مل رہا نہ ہی کسی اساتذہ کو نقل لگوانے کا موقع دے رہے۔بس افسوس یہ کہ گرلز ٹائم اس بار کوئی انسپکٹر نہیں لگایا گیا۔اگر لگایاجاتا تو گرلز کے پیپر میں بھی بوائز کی طرح سختی ہوتی،کسی کوبھی نقل کا کوئی موقع نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی ڈیوٹی نیک نیت کیساتھ کرہے ہیں کسی بچے کیساتھ بھی ناانصافی نہیں ہوگی ،اگر کوئی ٹیچر آپ سے پیسے مانگے ہمیں بتائیں ہم خود اس سے مکمل تحقیقات کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.