ضلع بھر میں اسپیشل افراد کو خدمت کارڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔ شرکاء

0

جہلم: ضلع بھر میں اسپیشل افراد کو خدمت کارڈز جاری کیے جا رہے ہیں، سروے مکمل ہونے پر دیگر افراد کو خدمت کارڈز جاری کیے جائیں، حکومت کی طرف سے پابندی ختم ہونے پر بھرتی کا عمل جاری کیا جائے گا۔

یہ بات سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مخصوص افراد کے حوالے سے اجلاس میں بتائی گئی، اجلاس میں بتایا گیاکہ سپیشل افراد کے سرکاری و غیر سرکاری کام ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہیے، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسپیشل افراد کے لئے مفت سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ٹرانسپورٹرز خضرات کے ساتھ اجلاس کریں۔

اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئر محمد نواز، واجد چوہدری اور دیگر نجی اداروں سے نمائندگان موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.