ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور کا اراضی ریکارڈ سنٹر دینہ اور آر ایچ سی دینہ کا اچانک دورہ

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور نے اراضی ریکارڈ سنٹر دینہ اور آر ایچ سی سینٹر دینہ کا اچانک دورہ کیا، افسران، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور سٹاف کی حاضری چیک کی، انہوں نے سائلین کو درپیش مسائل کے بارے رپورٹ حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزیشن کے بعد اجراء فرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے دینہ سمیت تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اپنے سنٹرز پر کام میں تیزی لائیں، اراضی ریکارڈ سینٹرز کا مقصد اراضی ریکارڈ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپ ڈیٹ رکھنے اور اس سے منسلک تمام تر عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہے ۔

محمد سیف انور جپہ نے سختی سے ہدایت کی کہ افسران و اہلکاران اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے ایس او پی کے مطابق متعلقہ عملہ سے کام لیں اس سلسلہ میں کسی کو من مانی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے افسران کے موبائل نمبرز بینر پر آویزاں کرنے کی ہدایات دی۔

آر ایچ سی دینہ کے دورہ کے موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی، میل فی میل وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بارے رپورٹ لی، انہوں نے بتایا ہے کہ آر ایچ سی دینہ میں روزانہ کی بنیاد پر 800 سے زائد مریضوں کو مفت ادویات اور دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.