پنڈدادنخاناہم خبریں

مسلم لیگ ن اپنی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ طالب مہدی

پنڈدادنخان: سابق ایم این اے نوابزادہ راجہ اقبال مہدی مرحوم کے صاحبزادے بیرسٹر نوابزاہ راجہ طالب مہدی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملکی معیشت کو مستحکم کیا اندھیروں میں ڈوبے ہوئے پاکستان کو روشن کیا بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دیا مسلم لیگ ن اپنی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے آئندہ الیکشن مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جتنی ترقی میں محمد شہباز شریف کے دور میں ہوئی اسکی مثال نہیں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پنجاب کا پہلے نمبر پر آنے کا کریڈٹ میاں شہباز شریف اور انکی ٹیم کو جاتا ہے،میاں نواز شریف کے خلاف 2013سے ہی سازشیں شروع ہو چکی تھیں عالمی قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میاں نواز شریف نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کا آغاز کیا تو بیرونی قوتوں نے میاںنواز شر یف کے خلاف آج بھی سازشیں کر رہی ہیں مگر پوری قوم آج بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، 2018کے الیکشن میں جہلم کی تین صوبائی اور دو قومی نشستوں پر مسلم لیگ ن بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرئے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button