جہلم

معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح خواجہ سرا بھی ہماری توجہ کے مستحق ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہانزیب اعوان

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہا نز یب اعوان نے کہا ہے کہ معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح خواجہ سرا بھی ہماری توجہ کے مستحق ہیں، مذکورہ طبقہ کی فلاح و بہبود، علاج معالجہ اور روزگار کی فراہمی کے لئے سماجی تنظیموں کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

خصوصی اجلاس میں ڈی او سوشل ویلفیئر واجد حسین چوہدری، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا، نمائندہ خواجہ سرا مجاہد بابر (لبنہٰ لال)، سیمی صدیقی، نوشین اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلا س میں خواجہ سراؤں کو صحت کی اولین سہولیات فراہم کرنے کے لئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو ضروری ہدایت جاری کردی گئی، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو رجسٹریشن پالیسی 2018 کے تحت خواجہ سراؤ ں کے شناختی کارڈ کے اجر ء کی ہدایت بھی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے خواجہ سراؤ ں کے مسائل سننے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کہ عزم کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کے لئے جانی و مالی تحفظ، علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور حکومتی اعلیٰ سطح کمیٹی کی سفارشات پر خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button