جلالپور شریف

پنڈدادنخان کی ہونہار طالبات نے سائنس سٹیم پروجیکٹس کے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

دھریالہ جالپ: گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول آدووال تحصیل پنڈدادنخان کی ہونہار طالبات سعدیہ نورین اور عروج فاطمہ نے سائنس سٹیم پروجیکٹس کے مقابلہ جات میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس سلسلہ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول آدووال میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جاریہ بتول اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز دھریالہ جالپ ثناء بتول ہمراہ سکول ہیڈ ٹیچر طیبہ نعیم نے شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میںطلباء و طالبات کے والدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں لاہور سے روشان بخاری نے (PMIU) ٹیم کے ہمراہ شرکت کی انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات نے نہ صرف اپنے سکول و اساتذہ کا نام روشن کیا بلکہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیدواثق ہے کہ آئندہ بھی تحصیل پنڈدادنخان کے سکولوں کی طالبات مقابلہ جات میں حصہ لے کر اپنے اور آنے والوں کیلئے مثال قائم کریں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button