دینہ

ڈاکٹر عبد القدیر کی یاد میں تفہیم الاسلام اور جامعہ رضویہ احسن القران دینہ کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

دینہ: تفہیم الاسلام فاؤنڈیشن پاکستان اور جامعہ رضویہ احسن القران دینہ کے زیر اہتمام دینہ کے مقامی میرج ہال میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، تعزیتی ریفرنس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، قاری محمد اسماعیل صدیقی نے تلاوت جبکہ مولانا محمد ولایت گیلانی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

مفتی محمد سہیل احمد سیالوی نے محسن ملت ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کی خدمات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو دشمنوں کی گھناؤنی سازشوں سے بچانے کے لیے ان کا انتخاب کیا۔ انہوں نے یورپ کی پر تعیش زندگی اور اعلی ترین آسائشوں کو مادر وطن کے لیے قربان کیا۔ ان کی خدمات ہماری ملکی تاریخ کا زریں باب ہے۔

صدر محفل استاذ القراء قاری محمد یوسف سیالوی نے صدارتی گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کے ساتھ ہمارا رشتہ اسلام اور پاکستان کا رشتہ ہے۔ انہوں نے پاکستان کی خاطر جو بے مثال قربانیاں دی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

محفل کے اختتام پر محسن پاکستان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button