گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کے گراؤنڈ کو اکھاڑ کر لاوارث چھوڑ دیا گیا، نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں سے محروم

0

کھیوڑہ: گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کے گراؤنڈ کو اکھاڑ کر لا وارث چھوڑ دیا گیا ،نوجوان کھیلوں کی سر گرمیوں سے محروم ہونے لگے ،نوجوانوں کا جلد سے جلد ہائی سکول والے گراؤنڈ کو مرمت کروانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کا گراؤنڈ جہاں نوجوان کرکٹ،فٹ بال ،والی بال اور دیگر کھیل کھیلتے تھے گزشتہ چند ماہ سے گراؤنڈ کو اسٹیڈیم کی شکل دینے کے لیے اس کو اکھاڑہ گیا تھا اور کھدائی کا کام عمل میں لایا گیا تھا لیکشن کافی عرصہ گزرنے کے با وجود ابھی تک اس کام شروع نہ ہو سکا اور ٹھیکیدار لا کھوں روپوں کا سامان چھو ڑ کر غائب ہو گیا ہے۔

نوجوانوں نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ اس گراؤنڈ پر ہر سال کرکٹ کے ٹورنا منٹ منعقد کیے جا تے تھے جس سے کھیوڑہ کے شہریوں خوب لطف اندوز ہو تے تھے جب سے جب سے اس گراؤنڈ پر اسٹیڈیم بنا نے کا کام شروع ہوا ہے اس کے بعد اس گراؤنڈ پر کوئی ٹورنا منٹ منعقد نہیں ہوا اور نوجوان کھیلنے کے لیے د ر بدر کی ٹھو کریں کھا نے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد اس گراؤنڈ کی مرمت کا کام مکمل کیاجا ئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.