ڈی پی او جہلم کا اچانک شاندار چوک کا دورہ، مین سڑکوں پر چنگ چی رکشے کھڑے دیکھ کر برہمی کا اظہار

0

جہلم: ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) حماد عابد کا اچانک شاندار چوک کا دورہ ،ریلوے روڈ ،سول لا ئن ،مشین محلہ روڈ پر چنگ چی کھڑے دیکھ کر اظہار بر ہمی کیا ۔

اس موقع پر ڈی پی او نے ٹریفک سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ فی الفور سڑک پر کھڑ ے چنگ چی کو ہٹا ئیں باز نہ آنے کی صورت میں ان کے خلاف کار وائی عمل میں لا ئیں ۔سڑکوں پر کسی بھی صورت میں چنگ چی کھڑی کر کے سواریاں بٹھا نے کی اجازت نہ ہے ۔

انچارج ٹریفک پو لیس جہلم محمد عدنا ن خان نے کہا کہ ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر)حماد عابد کی خصو صی ہدایت پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں بالخصو ص سڑ کوں با زا روں میں چنگ چی کھڑا کر کے سواریاں بٹھا نے والوں کے خلاف سخت کا روائی کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.