پنڈدادنخاناہم خبریں

تحصیل پنڈدادنخان میں کھلی کچہریوں کا انعقاد، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز نے لوگوں کے مسائل سنے

پنڈدادنخان: ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر تحصیل پنڈدادنخان میں کھلی کچہریوں کا انعقاد، ڈی ایس پی پنڈدادنخان، ایس ایچ او تھانہ منگلا، ایس ایچ او تھانہ جلالپورشریف نے مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے بعد لوگوں کے مسائل سنے، کھلی کچہریوں میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہد ایت پر محمد رمضان کمبوہ ڈی ایس پی پنڈ دانخان سرکل نے مدنی جامع مسجد محلہ اسلام گنج کھیوڑہ ، غفور بٹ ایس ایچ او تھانہ پنڈ دانخان نے جامع مسجدفیضان مدینہ دھریالہ جالب، رانا زاہدحسین ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف نے جامع مسجد علاقہ تھانہ جلالپورشریف میں نماز جمعہ ادا کر کے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو درپیش مسائل اور ان کا حل ہے اس موقع عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ادھر فیصل سلیم ڈی ایس پی سٹی سرکل نے جامع مسجد نور جادہ میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے۔

اس موقع پر پولیس افسران نے عوام الناس سے خطاب میں کہا کہ معاشرے کو جرائم سے پاک رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اگر کوئی شخص یا گروہ آپ کے جائز حقوق سلب کر رہا ہے تو قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے انصاف آپ کی دہلیز پر مہیا کیا جائے گا۔ عوام کے تعاون سے ہی معاشرے میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر عوام الناس نے اپنے مسائل بیان کیے جن کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔

کھلی کچہریوں کے حوالے سے ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم نے میڈیا کو بتایا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو درپیش مسائل اور ان کا حل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button