جہلم

سوشل میڈیا کی وجہ سے رابطے آسان لیکن ایک دوسرے سے فاصلے بڑھ گئے ہیں۔ صفدر سیٹھی

جہلم: معروف سماجی و کارروباری شخصیت صفدر سیٹھی نے کہا کہ آج کے دور میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کی بناء پر وٹس ایپ ، ٹویٹر، فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع کی مدد سے فاصلے تو سمٹ گئے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے بھی آسان ہو گئے ہیں، لیکن اس کے باوجود بحیثیت انسان ہم ایک دوسرے سے کوسوں میل دور ہوتے چلے جارہے ہیں اور اب ہم میں پہلے جیسی محبت، خلوص اور رواداری باقی نہیں رہی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ سوشل سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو ایک دوسرے کے ساتھ ملکر اس مسئلہ پر غور کرنا چاہیے کیونکہ ہمارے معاشرے میں نوجوان انٹرنیٹ کے نشہ کے تو عادی ہو چکے ہیں لیکن وہ دوہری شخصیت کا شکار بھی ہو گئے ہیں وہ اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انٹر نیٹ کے ذریعے لیکچر دے کر مطمئن ہونے کے بجائے اپنے طلبہ کے ساتھ ذاتی تعلقات اور رابطہ بھی قائم رکھیں تاکہ وہ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے طلبہ کی بہترین تربیت کریں تاکہ وہ معاشرہ کے لئے بہترین افراد ثابت ہو سکیں اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button