پنڈدادنخاناہم خبریں

جلالپور نہر کے نقشہ میں یوسی ٹوبھہ، للِہ اور کندوال کے دیہاتوں کو شامل کیا جائے، حاجی ناصر محمود

پنڈدادنخان: جلالپور شریف خوشاب نہر کے نقشہ میں ان موضع جات کو شامل کیا جائے جس سے تحصیل پنڈدادنخان کا بارانی رقبہ مستفید ہو۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی ناصر محمود لِلہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس نہر کو کوہستان نمک کے دامن میں تعمیر کیا جائے لیکن اس نہر کو کوہستان نمک سے دس کلو میٹر جنوب کی طرف نکالا جارہا ہے۔
چوہدری ناصر محمود نے کہا کہ اس نہر سے تحصیل پنڈدادنخان کا بارانی علاقہ مستفید نہیں ہورہا کیونکہ موجودہ نقشہ سے تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ تھل کی یونین کونسل ٹوبھہ یونین کونسل للِہ شریف اور یونین کندوال سمیت ضلع خوشاب کے بڑے موضعات دائیوال منگوال اور کٹھ سھگرال تک ہزاروں ایکڑ بارانی رقبہ اس نہر کے فوائد سے مکمل طور پر محروم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب موجودہ نقشہ کو فوری طور پر تبدیل کرکے علاقہ تھل کو تینوں یونین کونسلوں کے ہزاروں ایکڑ بارانی رقبہ کو بنجر ہونے سے بچائے تا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے لوگ اس نہر کے پانی سے مستفید ہو کر اس علاقہ کو سرسبز و شاداب بنا سکیں۔
چوہدری ناصر محمود للِہ نے کہا کہ اس ضمن میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کروا دی گئی ہے جس سے یقیناً تحصیل پنڈدادنخان کے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button