پڑی درویزہ

پڑی درویزہ میں محمد صدیق مغل کے انتقال پر مرزا عبدالغفار کا اظہار تعزیت

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ـحلقہ پی پی 25مرزا عبدالغفار نے پڑی درویزہ میں محمد صدیق مغل کے انتقال پر تعزیت کے لیے مرحوم کی رہائش گاہ واقع پڑی درویزہ کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل پھلڑے سیداں کے صدر سید امجد بخاری موصوف کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے مرحوم محمد صدیق مغل کے بیٹے طلعت صدیق مغل اور دیگر پسماندگان نے تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت فرمائی ۔

یاد رہے کہ طلعت صدیق مغل کے ساتھ ماہر تعلیم ڈاکٹر ابرار حسین مغل اور ارشد محمود مغل بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button