پنڈدادنخان کے بیشتر دیہات دریاکنارے آباد اور پختہ بند سے محروم، ذرخیزاراضی دریا کی موجوں کے سپرد

0

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے بیشتر دیہات دریاکنارے آباد اور پختہ بند سے محروم ، ہزاروں ایکڑ ذرخیزاراضی دریا کی موجوں کے سپرد، کسان بے یارو مدد گار خطرات سے دوچار ، منتخب عوامی نمائندے پختہ بند تعمیر کروانے میں ناکام ، تحصیل پنڈدادنخان کے رہائشیوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات تحصیل پنڈدادنخان کے بیشتر دیہات دریائے جہلم کے کنارے آباد ہیں اور ہر سال حکمران جماعت کے ارباب اختیار دوران سیلاب ، برسات کے موسم میں فوٹو سیشن کے لئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہیں اور متاثرین کو جھوتی طفل تسلیاں دیکر غائب ہو جاتے ہیں ، 70 سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجودسیاست دان عملی طور پر دریاکنارے پختہ بند تعمیر نہ کرواسکے، جس کیوجہ سے تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی ہزاروں ایکڑزرخیز زرعی اراضی دریا کی بے رحم موجوں کی نظر اور مالکان و کاشتکار بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے منتخب نمائندوں کا منہ دیکھ رہے ہیں ۔

افسوس کا امر یہ ہے کہ جن دیہاتوں و قصبوں کی قدآورشخصیات موجود ہیں انہوں نے بھی آواز اٹھانے کی کبھی ضرورت محسوس نہیں کی اور ہر سال آنے والے سیلاب میں بھاری نقصان برداشت کر لیا جاتا ہے ، منتخب عوامی نمائندے انتخابات کے موقع پر چکنی چپڑی باتیں کرکے سادہ لوح شہریوں سے ووٹ حاصل کرلیتے ہیں، اوردریا کنارے آباد قصبوں و دیہاتوں کے شہریوں کو اپنی جادو بھری گفتگو میں جکڑ کر ووٹ کی طاقت چھین لیتے ہیں ۔

کئی دہائیوں پر محیط عرصہ گزرجانے کے باوجود مخصوص خاندان ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں حکمرانی کر رہے ہیں ، لیکن پنڈدادنخان کے باسی آج کے ترقی یافتہ دور میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

متاثرین نے منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیاہے کہ اگرآمدہ انتخابات سے قبل بنیادی سہولیات فراہم نہ کئی گئیں تو آمدہ انتخابات میں اپنی من مرضی کے مطابق نمائندے منتخب کریں گے، تاکہ ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے لاکھوں باسی خوشحال زندگیاں گزار سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.