جہلم میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بارش ہوتے ہی گلیاں، بازار، سڑکیں تالاب کی منظر کشی کرنے لگیں

0

جہلم: شہر و مضافاتی علاقوں میں بارش ہوتے ہی گندے پانی کی نکاسی نالوں کی صفائی نہ ہونے کیوجہ سے گلیاں ،بازار ، سڑکیں تالاب کی منظر کشی کرنے لگیں، شہریو ں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پانی کی نکاسی نہ ہونے اور نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کیوجہ سے بازار، گلیاں ، سڑکیں تالاب کی منظر کشی کر نے لگے جو میونسپل کمیٹی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہریوں نے کہا کہ مین نالوں کی سالانہ صفائی نہ ہونے کے باعث گندے پانی کی نکاسی کا انتظام نہ ہونے کیوجہ سے شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بارشی پانی کھڑا ہو چکا ہے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، گلیوں ، محلوں میں کھڑے پانی کیوجہ سے شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعدد بار اس بارے میونسپل کمیٹی دفتر شکایات بھی کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، غازیوں ،شہیدوں ، اوورسیز پاکستانیوں کی سرزمین جہلم میں بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر جہلم ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.