کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول للِہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی

0

پنڈدادنخان (نور چغتائی) کشمیر میں مسلمانوں پر ہو نے والے ظلم کے خلاف، پا ک فو ج اور کشمیریوں سے اظہا ر یکجہتی کے سلسلہ میں گور نمنٹ ہائر سیکنڈری سکول للِہ سے ریلی نکالی گئی، پلے کارڈ پر کشمیر بنے گا پاکستان، مسلمانوں پر مظالم بند کرو کے نعرے درج تھے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میں مسلما نو ں پر ہو نے والے ظلم کے خلا ف اور پا ک فو ج اور کشمیریوں سے اظہا ر یکجہتی کے سلسلہ میں گور نمنٹ ہائر سیکنڈری سکول للِہ سے ریلی نکالی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کو لوگ شریک ہوگئے۔

ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی للِہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں عوام اور طلبہ کشمیریو ں پر ہو نے والے ظلم اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کر تے رہے۔

شرکا ء نے ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر مظالم نا قابل برداشت ہیں، کشمیر پا کستا ن کی شہ رگ ہے، بھارت کے ناپاک عزا ئم کو مٹی میں ملا دیا جائے گا، عوام فوج اور کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.