جہلم

جہلم کینٹ چوک تا لاہور موڑ تک سروس روڈ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جہلم: جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف جہلم کینٹ چوک تا لاہور موڑ سروس روڈ بنائی جائے سروس روڈ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ آئے روز چنگ چی رکشہ اور موٹرسائیکل کے حادثات معمول بن چکے ہیں۔

جی ٹی روڈ جہلم کی تعمیر و توسیع کو دو دھائیاں ہونے کو ہیں میڈیا کی بار بار نشاندہی کے باوجود ابھی تک کینٹ چوک تا لاہور موڑ اوور ہیڈ برج جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈ کی تعمیر نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے او ر چھوٹی گاڑیوںموٹرسائیکل اور چنگ چی وغیرہ کا گزر بھی جی ٹی روڈ سے ہوتا ہے جس کی وجہ سے آئے روز موٹرسائیکل چنگ چی کے حادثات ہوتے ہیں۔

بارہا جہلم کی سماجی تنظیموں کے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو توجہ دلوانے کے باوجود ابھی تک بے حسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور سروس روڈ کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہوسکا ۔جہلم کی شہری تنظیموں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ارباب اختیار اور مقامی عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلہ پر توجہ دیں تاکہ جلد ازجلد سروس روڈ کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے اور عوام کو اس صورتحال سے نجات ملے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button