جہلم

مہنگائی کے اس ہوشرباء دور میں پنشنرز کی پنشن میں اضافہ نہ کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ چوہدری محمد طفیل

جہلم: پی ٹی سی ایل پنشنرز یونینز کے رہنما چوہدری محمد طفیل، چوہدری عابد محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مہنگائی کے اس ہوشرباء دور میں پنشنرز کی پنشن میں اضافہ نہ کرناسراسر ظلم اور ناانصافی ہے ، وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے پنشنرز یونینز کے رہنماؤں چوہدری محمد نواز،چوہدری عابد محمود، چوہدری محمد طفیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان پنشنرز کا امتحان نہ لیں ، اڑھائی سالوں میں جتنی مہنگائی ہوئی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ، جن سرکاری ملازمین نے اسلام آباد دھرنا دیا حکومت نے ان کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیاہے۔

اپنی زندگی کے قیمتی سال وطن عزیز پر قربان کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے پھوٹی کوڑی کا اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے سرکاری محکموں سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔

ریٹائرڈ ملازمین نے وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنشنرز کی پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے 50 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ بزرگ پنشنرز بہتر انداز میں گزر بسر کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button