سوہاوہ کے علاقہ پدری میں 60 لاکھ سال پرانے گھوڑے کی باقیات دریافت

0

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی کے علاقہ سوالک ایریا پدری سے 60 لاکھ سال پرانے گھوڑے کے جبڑے اور کھوپڑی دریافت ہوئی ہیں۔

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ زوولوجی کی ریسرچ ٹیم نے تحقیق کے دوران یہ باقیات دریافت کیں۔ طلبہ نے بتایا کہ گھوڑوں کی دریافت شدہ کھوپڑی کا تعلق ’’سیوہ ہپس‘‘ نامی خاندان سے ہے۔

ریسرچ کے مطابق یہ گھوڑے مایوسین دور میں پدری میں پائے جاتے تھے اور دانتوں کے معائنہ سے پتا چلا کہ گھوڑے سخت قسم کی جنگلی گھاس کھاتے تھے۔

گھوڑے کی کھوپڑی کو مزید تحقیق کیلئے چین بھیجا جائے گا اور مزید ریسرچ میں اس نوع کے معدوم ہونے کی وجوہات کو معلوم کیا جائے گا۔

اس علاقہ سے اس سے قبل بھی صدیوں پرانے ہاتھی دانت اور متعدد جانوروں کی باقیات دریافت ہوئی تھی، یہ ریسرچ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.