ضلع جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 11 افراد گرفتار

0

جہلم: ضلع جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 11 افراد گرفتار، 40 پتنگیں، 1 ڈور، 10 لیٹر شراب، 5 پسٹل، 23 روند، 1 بندوق 5 کارتوس، 1040 گرام ہیروئن اور 370 گرام چرس برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے ملزم زبیر جلیل عرف سائیں سے پسٹل 30 بور معہ 5روند ،ملزم محمد ایاز اشرف سے بندوق 12بور معہ 5کارتوس ،ملزم عمیر نعیم سے پسٹل 30 بور معہ 4 روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ جلال پور پولیس نے ملزم عمران علی عرف عامر سے پسٹل 30بور معہ 2روند،تھانہ دینہ پولیس نے ملزم محمد طیب سے پسٹل 30 بور معہ 6 روند،تھانہ ڈومیلی پولیس نے ملزم اسجد محمود سے پسٹل 30 بور معہ6 روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے ملزم کامران عزیز سے 1040گرام ہیروئن ،تھانہ منگلا کینٹ نے ملزم ندیم عاشق سے 260گرام چرس ،تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ملزم محمد اکرم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ دینہ پولیس نے ملزم سفیر عرف ککو سے 210 گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم حماد صدیق سے 40 عدد پتنگیں اور 1 عدد ڈور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.