دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا سے مزید 2 افراد متاثر، ڈینگی کے اب تک 16 مثبت کیس رپورٹ

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید 2 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ضلع بھر میں مثبت کیسیز کی شرح %0.31 رہی۔اس وقت ضلع بھر میں 16 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں ہی آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 127872 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2720 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2628 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 76 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 66714 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1238 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوچکی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %1.89 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 73 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 692216 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

ضلع جہلم میں اب تک ڈینگی کے 16 مثبت کیس رپورٹ ہوئے، اس وقت ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈینگی کے 8 مشتبہ اور 6 مثبت مریض زیر علاج ہیں، اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آؤٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button