جہلماہم خبریں

روکاوٹوں کے باوجود مدت مکمل کرنا ن لیگ کیلئے اعزاز ہے۔ چوہدری لال حسین

جہلم: روکاوٹوں کے باوجود مدت مکمل کرنا ن لیگ کیلئے اعزاز ہے، عوامی ووٹ کی طاقت سے دوبارہ حکومت بنائیں گے، مخالفین روتے رہ جائیں گے۔

یہ بات سابق ایم پی اے پی پی 26چوہدری لال حسین نے حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال دور میں ہمارے راستے میں کبھی عمران تو کبھی قادری کے دھرنے لائے گئے، دہشت گردی کے واقعات ہوئے ، ہمارے منتخب وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل کر کے ن لیگ کو ختم کرنے کی سازشیں کی گئیں لیکن ہم نے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا اور ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکے عوامی خادم ہونے کا حق ادا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں ملکی ترقی کیلئے کام کیا اور آئندہ الیکشن میں بھی بھر پور کامیابی حاصل کرکے ایک مرتبہ پھر حکومت بنائیں گے اور باتوں سے ترقی اور تبدیلی لانے والے روتے رہیں گے ۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

  1. اگر جہلم میں میں مسلم لیگ کو شکست ھوئی تو اس میں اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ کے موجودہ ممبران بھی ذمہ دار ھو گے کیونکہ یہ لوگ عرصہ دراز سے جہلم پر حکمرانی کررئے ہیں لیکن کوئی قابل تعریف کام نہیں کرسکےمجھے اس دفعہ لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ ایک قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ ہار جاے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button