جہلم

انجمن شہریان کا اہم اجلاس، فنانس آڈٹ اور الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا

جہلم: انجمن شہریان کا اہم اجلاس جنرل سیکرٹری حافظ اخلاق احمد کی رہائش گاہ پر منعقدہواجس میں ڈاکٹر رشید نیاز ، ملک محمد اصغر ، ملک محمد اشرف، ملک امجدعلی ، ڈاکٹر عبدالشکورملک ، حاجی محمد اصغر، راجہ شاہد محمود، راجہ رضوان اور دیگر نے شرکت کرتے ہوئے اہم امور پر بات کی۔

اجلاس کے دوران ڈاکٹر عبدالشکور ملک نے ممبران کی لسٹ کو حتمی شکل دی ، فنانس آڈٹ اور الیکشن کمیشن مقرر کیا گیااور آمدہ انتخاب کے بارے میں مفصل بات کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سماجی اداروں کی جانب سے گزشتہ کارکردگی کو سراہا گیا اورآئندہ نئے جذبے اور لگن کے ساتھ خدمت خلق پر کام کرنے کا عندیہ دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button