دینہ

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب ایگزیکٹیو ممبر حافظ وسیم انور نے حلف اٹھا لیا

دینہ: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ایگزیکٹیو ممبر حافظ وسیم انور کی حلف برداری کی پر وقار تقریب ، جس میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری یو نائٹڈ ویٹرن گروپ کے نو منتخب ممبران کے علاوہ سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض اور دینہ کی کارو باری برادی کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

تقریب میں جہلم چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر عمر مشتاق بر گٹ نے دینہ کی مخصوص نشست پر یو نائٹڈ ویٹرن گروپ کے نو منتخب ایگزیکٹیو ممبر حافظ محمد وسیم انور سے حلف لیا ، اس موقع پر حافظ محمد وسیم انور کے بز نس آفس دینہ کو جہلم چیمبر آف کامرس کے سب آفس کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کہا کہ میں تمام ساتھیوں اور ایگزیکٹیو ممبر حافظ وسیم انور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس طرح جہلم چیمبر آف کامرس جہلم میں کام کر رہی ہے دینہ سے منتخب ہو نے والے حافظ وسیم انور جہلم کی معاونت بلکہ دینہ کے لو گوں کے رابطے میں رہیں گے اور ان کی بھی رہنما ئی کریں گے۔

نو منتخب ایگزیکٹیو ممبر حافظ محمد وسیم انور نے کہا کہ اس پر وقار تقریب کی دینہ کی کارو باری برادری کے لئے ایک سنگ میل اور تاریک ساز قرار دیا۔ انہوں نے مقر ر ین، غیر ممبران شرکاء تقریب کو جہلم چیمبر آف کامرس کی ممبر شپ لینے مختلف کارو باری و سر کاری اداروں میں ممبران کے لئے مالی فوائد کے حصول طلباء و طلبات کے لئے ای کامرس کو رسز کے اجرا ء اور ممبر شپ کے تحت انوسڑز کے شاندار مستقبل کے حوالے سے خطاب کیا۔

تقریب سے نو منتخب صدر عمر مشتاق بر گٹ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ انشا ء اللہ اب مل جل کر کام کریں گے اور دینہ جہلم کی ترقی کے لئے اہم کر دار ادا کریں گے دینہ کے لوگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں شامل ہوں اور یہ انڈسٹری عوام کے لئے بہت کچھ لے کر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھانے پینے ، ٹریولنگ ، ہوٹلزجیسی سہولیات سے فائدہ اٹھائے اور دیگر کاموں میں بھی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اہم کر دار ادا کر رہی ہے چنانچہ دوران تقریب قائم کئے گئے ممبر شب ڈیسک سے استفادہ حاصل کرتے ہو ئے 40سے زائد افراد نے جہلم چیمبر آف کامرس کی رکنیت حاصل کی۔

تقریب میں سابق صدر ڈاکٹر کو ثر ناہید ، سابق چیئر مین محبوب خان ، اینکر پرسن ڈی ایم ڈیجیٹل یو کے گروپ ، ڈاکٹر ظہیر احمد بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button