پنڈدادنخان

سیونگ اکاؤنٹس کو مرکز قومی بچت میں ٹرانسفر کرنے سے سیونگ اکاونٹ ہولڈرز کو پریشان کا سامنا

پنڈدادنخان: سیونگ اکاونٹس کو مرکز قومی بچت میں ٹرانسفر کرنے کی وجہ سے سیونگ اکاونٹ ہولڈرز کو پریشان کا سامنا ہے۔

جن لوگوں نے ڈاکخانہ میں صرف اس غرض سے اکاونٹ کھول رکھے تھے کہ انہیں ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر اپنی رقوم مل سکتی تھیں انہیں ڈاکخانہ جات کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ ان کے اکاونٹ مرکز قومی بچت میں ٹرانسفر ہو رہے ہیں اس لئے آئندہ آپ کا لین دین مرکز قومی بچت سے ہو گا۔

سیونگ اکاونٹ ہولڈرز جن کی تحصیل بھر میں تعداد ہزاروں میں ہے اور زیادہ تر اکاونٹ ہولڈرز ضعیف العمر ہیں بے حد پریشان ہیں کیونکہ تحصیل پنڈدادنخان میں مرکز قومی بچت کی صرف ایک ہی برانچ ہے جہاں علاقہ بھر کے دشوار گزار جگہوں سے بوڑھے لوگوں کا پہنچنا بہت مشکل ہے۔

تحصیل بھر کے اکاونٹس ہولڈرز نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکخانہ جات میں سیونگ اکاونٹس کا پرانا طریقہ کار بحال کیا جائے تا کہ اکاونٹ ہولڈرز کی پریشان دور ہو سکے۔ اکاؤنٹ ہولڈرز صارفین نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر سیونگ اکاونٹ کا پرانا طریقہ کار بحال ہو گیا تو ہم اپنے اکاونٹ ڈاکخانہ جات سے ختم کر کے دوسرے بینکوں میں کھلوائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button