جہلماہم خبریں

قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے، آوارہ کتوں کو تلف کر کے علاج معالجے پر خرچ ہونیوالی خطیر رقم بچائی جا سکتی ہے ،آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ضلع بھر میں پہلے مرحلے میں 15 یوم تک بھرپور مہم چلائی جائینگی۔ یونین کونسل سطح پر 100 آوارہ کتے تلف کریں گے جبکہ فی ایم سی 200 اور شہر جہلم میں 500 آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے گا، پالتو جانوروں کے مالکان محکمہ لائیو اسٹاک سے ویکسی نیشن کروائیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے آوارہ کتوں کی تلفی کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سید کمال ناصر، سی او ایم سی ، سی او ضلع کونسل ملک ساجد، ضلع بھر سے 54 یونین کونسلوں کے سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران آوارہ کتوں کو فوری طور پر تلف کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا گیا کہ کتے کے کاٹنے سے پیدا ہونیوالی بیماریوں جان لیوا ہیں جس پر انہوں نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ قبل ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے محکمہ ہیلتھ اور میونسپل کمیٹیز بھرپور مہم چلائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع بھر سے آوارہ کتوں کی تلفی ہو چکی ہے ۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے پالتو کتوں کے گلے میں مخصوص بیلٹ لگائیں، ویکسینیشن کروائیں اور انہیں اپنے گھروں تک محدود رکھیں تا کہ وہ اس مہم کے دوران متاثر نہ ہوں۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع جہلم میں عید کے موقع پر آلائشیں ٹھکانے لگانے ، کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودے لگانے ، ڈینگی کے خلاف بھر پور مہم جاری رکھنے اور دیگر حکومتی اہداف کو کامیابی سے مکمل کرنے میں یونین کونسل سیکرٹریز، ایم سیز، ایڈمنسٹریٹرز، محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں نے دن رات محنت کی ہے اسی طرح آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لاتے ہوئے کامیابی سے ہدف کے مطابق کام کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر ادارے مل کر کام کریں گے اور شہر و دیہاتوں میں آوارہ کتوں کو تلف کریں گے اور انکا تصویری ریکارڈ محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ مخصوص سماجی رابطہ گروپ میں شیر کریں گے ۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ 15 روز بعد ان افسران و اہلکاران کو اگلے اجلاس میں مزید اہداف دیے جائیں گے، شہر بھر سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے عملی اقدامات جاری رہیں گے جبکہ شہریوں کی نشاندہی پر فی الفور ایکشن بھی لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button