سوہاوہاہم خبریں

بنیادی مرکز صحت پدری کو اپ گریڈ کر کے میٹرنٹی سینٹر بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہانزیب اعوان

سوہاوہ: صحت عامہ کی سہولیات دور دراز علاقوں میں فراہم کرنے کے لئے بنیادی مرکز صحت اور دیہی مراکز صحت کام کر رہے ہیں، تحصیل سوہاوہ میں قائم بنیادی مرکز صحت پدری کو اپ گریڈ کرنے کے لئے خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے کمیٹی روم میں طلب کیا۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر وسیم اقبال بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی ہیں کہ بنیادی مرکز صحت پدری کو اپ گریڈ کر کے میٹرنٹی سینٹر بنایا جائے ، یہ فیصلہ اس علاقہ میں زچہ بچہ مرکز نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ سینٹر میں ماں اور بچے کے صحت کے حوالے سے بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا ہے کہ بنیادی مرکز صحت میں لیڈی ڈاکٹر کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button