ڈومیلی

ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی، انتظامیہ غائب

ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی، انتظامیہ غائب، مرغ گوشت 340سے380روپے تک فروخت کیاجارہاہے، غریب عوام کی پہنچ سے دور۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی، پدھری، بڑاگواہ اور گردونواح میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا، تین سو چالیس سے تین سو اسی روپے تک فروخت ہونے لگا، من مانے ریٹ وصول کئے جانے لگے ہیں، ہر دوکاندار نے اپنے ریٹ مقرر کررکھے ہیں۔

شہریوں نے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، انتظامیہ بالکل خاموش ہے، ہر دوکاندار نے اپنا اپنا ریٹ مقرر کررکھا ہے، دوکانداروں کی یہی کوشش ہے جس طرح ہوبس غریب کی جیب خالی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بڑاگواہ، پدھری میں مرغیوں کی سپلائی کیلئے ایک ہی گاڑی آتی ہے لیکن دوکانداروں کے ریٹ الگ کیوں ہیں۔ ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں ایکشن لیں اور سرکاری ریٹ پر گوشت دینے پر عمل کرائیں اور ایک ریٹ مقرر کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button