صحافی و کالم نگار، دانشور سید تنویر ذوالفی گیلانی ادبی دنیا کا بہت بڑا ا ثاثہ ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر علمدار بخاری

0

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے مشہور و معروف سینئرصحافی و کالم نگار سید تنویر ذوالفی گیلانی آف سگھرپورسے یونیورسٹی آف لاہور شعبہ اردو کی ایک ٹیم نے پروفیسر ڈاکٹر علمدار بخاری، پروفیسر ڈاکٹر عابد خو رشید اور نوجوان محمد وقاص جن کا تعلق سرگودھا یونیورسٹی سے ہے اور وہ تنویر ذوالفی گیلانی کی ادبی خدمات پر مقالہ لکھ رہے ہیں ان سے ملاقات کی اور ان کی ملکی سطح پر کالم نگاری ،ادبی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر علمدار بخاری جوکہ اس پہلے سرگودھا یونیور سٹی کے ڈین رہ چکے ہیں اور وہ زکریا یونیورسٹی ملتان سرائیکی شعبہ کی سربراہی بھی کر چکے ہیں انھوں نے اردو ادب کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ تنویر ذوالفی گیلانی نے کئی دہائیوں سے قومی مسائل پر اور سیاسی صورت احوال پر جو لکھ رہے ہیں وہ نوجوان لکھاریوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ اور ان کے کالموں کا ایک زمانہ معترف ہے۔یہی وجہ ہے کہ سرگودھا یونیورسٹی کے طالب علم وقاص نے ان پر مقالہ لکھنا شروع کیا ہے۔ اور وہ ان میں چھپی ہوئی صلا حتیوں کو مزید اجاگر کریں گے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عابد خورشید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ اردو اداب کی آبکاری کے سلسلے میں یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس شعبہ اردو کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ پاکستان میں چھپے ہوئے لالہ گوہر کو تلاش کر لیتے ہیں۔ تنویر ذوالفی گیلانی جب ریڈیو پاکستان کے پروڈسر تھے تو انھوں نے ان پر وگراموں کے ذریعے ایک نئی جدت معتارف کروائی تھی اور اب عمر کے اس حصے میں بھی جبکہ ان کو آرام کی ضرورت ہے وہ دن رات ادب اور ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے جنرل سیکر ٹری یونس شہباز نے سرگودھا یونیورسٹی کے اساتذہ اور مقالہ لکھنے والے طالب علم کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ہماری مٹی کے گوہر لعل کو اس کی قا بلیت کی بنا پر چنا ہے جوکہ ہمارا اثاثہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.