جہلم

بڑی عید کی بڑی تیاریاں، قربانی کے جانوروں کی سجاوٹ کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھنے لگا

جہلم: بڑی عید کی بڑی تیاریاں ، قربانی کے جانوروں کی سجاوٹ کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھنے لگا ، گانی ، شہری جھانجر ، مالا ، موہرے دیگر سجاوٹ کے سامان خریدنے میں مصروف ، دکانداروں کی چاندی ، جانور فروخت کرنے اور خریدنے والے سجاوٹ کی دکانوں پر موجود ، جانوروں کے ساتھ ساتھ سجاوٹ کے سامان کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، بچے بکروں کو سجا کر دل بہلانے میں مصروف ۔

تفصیلات کے مطابق عید قربان کے قریب آتے ہی جہاں جانوروں کی خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے ، وہاں انکے سجاوٹی سامان کی خریداری میں بھی بے پناہ اضافہ ہو تا جا رہا ہے ، شہری اپنے جانوروں کو خوبصورت بنانے کے لئے سجاوٹی سامان خریدتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ سجاوٹی سامان کے بغیر عید قربان مکمل نہیں ہوتی ، جانوروں کو خوبصورت بنانے کے لئے اپنی اپنی مرضی کا سامان خرید کر قربانی کے جانوروں کی سجاوٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں ، چھوٹے بچے بھی قربانی کے لئے خریدے ہوئے بکروں کو سجا کر دل بہلا رہے ہیں ، لیکن یہ سامان بھی قربانی کی جانوروں کی طرح خاصا مہنگا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button