دینہاہم خبریں

دینہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 4 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

دینہ: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف دینہ پولیس کا گھیرا تنگ ، 4 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق طارق محمود ASIتھانہ دینہ جہلم نے دوران سر چ آپریشن ملزم ملک عاصم ولد جہانگیر خان سکنہ چاکرہ راولپنڈی سے پسٹل 30بور اور 5روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
ارسلان یسٰین T/ASIتھانہ دینہ جہلم نے دوران سر چ آپریشن ملزم ناصر ایوب ولد محمد ایوب سکنہ چونگی دوگیج لاہور کینٹ سے پسٹل 30بور اور 5روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
ارسلان یسٰین T/ASIتھانہ دینہ جہلم نے دوران گشت ملزم تاج محمد عرف تاجو پٹھان ولد حاکم خان سکنہ کیانی سٹریٹ دینہ سے 250گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
محمد ساجد T/ASIتھانہ دینہ جہلم نے دوران گشت ملزم حمزہ ولد ظفر اقبال سکنہ اسٹیشن محلہ دینہ کو بحالت نشہ شراب گرفتارکر کے بعداز نتیجہ ڈاکٹری مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button