جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ للبنات میں 18 واں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد 31 مارچ کو منعقد ہو گا

0

جہلم : 18 واں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد 31 مارچ 2019 کو منعقد ہو گا جس میں مولانا تنویر فاروق گجرانوالہ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ للبنات رجسٹرڈ محلہ اسلامیہ سکول جہلم میں 18 واں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد برائے طلبا ء و طالبات مورخہ 31 مارچ 2019 بروز اتوار صبح 9 بجے تا نماز ظہر تک جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ للبنات رجسٹرڈ محلہ اسلامیہ سکول جہلم کی بلڈنگ میں منعقد ہوگا۔

پروگرام کی صدارت پیر حضرت محمد کرم شاہ الاظہری بھیرہ شریف کریں گے پروگرام زیر نگرانی حافظ اظہر اقبال بانی مدرسہ ہذا ہو گا، قاری محمد سلیم شہزاد تلاوت ، محمد قدیر بٹ نعت کا نذرانہ پیش کریں گے جبکہ محبوب الر حمن نقشبندی ، پیر جلیل الر حمن ، مفتی شیر محمد خان ، محمد اسلم نقشبندی ، خادم حسین نقشبندی خصوصی شرکت کریں گے جبکہ مولانا تنویر فاروق گجرانوالہ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.