پڑی درویزہ

گورنمنٹ ہائی سکول میں پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم کے مختلف گروپوں کے دو نائب صدور نامزد

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ پڑی درویزہ کے گورنمنٹ ہائی سکول میں پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم کے مختلف گروپوں کے دو نائب صدور، ایس ایس ٹی محمد رشید امتیاز عباسی گروپ کی طرف سے ضلعی نائب صدر نامزد کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پڑی درویزہ کے گورنمنٹ ہائی سکول کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم کے اللہ رکھا گروپ کے پہلے ہی ایک نائب صدر نامزد ہیں جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ کے ایس ایس ٹی محمد رشید کو حال میں پنجاب ٹیچر یونین امتیاز عباسی گروپ ضلع جہلم کی طرف سے بھی نائب صدر نامزد کر دیا گیا ہے ۔

نئی نامزدگی کے پر مسرت موقع پر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ سید ابرار شاہ کے دفتر میں ہلکی ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سگیال کے سعید احمد ، سید حسن شاہ ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تعلیمی مرکز ’’دیال ‘‘ڈومیلی ناصر محمود اور مقامی صحافی، عوامی کمپیوٹر کمپوزنگ اینڈ فوٹو سٹیٹ سنٹر پڑی درویزہ کے پروپرائٹر پروفیسر افتخار محمود شامل تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button