جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا، کھاد ڈیلرز کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے لگے

جہلم: ضلع بھر میں کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا، کھاد ڈیلرز کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے لگے۔

کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرکے غریب کسانوں کے جذبات سے کھلواڑ کیا جانے لگا ، زمینداروں کو کھاد دستیاب نہ ہونے سے فصلیں تباہ اور کھیت ویران ہونگے ، پورا سال کھانے والی گندم تباہ وبرباد ہو جائیگی ۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو کسانوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دیہاتی علاقوں میں کھاد بالکل نایاب ہو چکی ہے ، مقامی انتظامیہ کی خاموشی کیوجہ سے مڈل مین اور دکانداروں کی موجیں لگی ہوئی ہیں ، فرضی ناموں کی لسٹیں تیار کی جاتی ہیں ،اور من پسندبااثر زمینداروں کو نوازا جارہاہے۔

ضلع بھر کے کسانوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ کسانوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button