جہلم

ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی احمد اسحاق جہانگیر کا جہلم کا دورہ، کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا

جہلم: احمد اسحاق جہانگیرریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے جہلم کا دورہ کیا۔ کیپٹن (ر) سید حماد عابدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ان کا استقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ایس پی انویسٹی گیشن سمیت تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی گئی اور ضلع میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو15جہلم پر آنے والی کالز کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہیے اور نئے لانچ کردہ سوفٹ وئیر کے زریعے موصول ہونے والی کالزکی روزانہ،ہفتہ واری اور ماہانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔خدمت مرکز جہلم میں سائلین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اس کی توسیع کا منصوبہ بھی زیر غور ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں شکایات لے کے آنے والے سائلین کے لئے کمپلینٹ سیل میں بھی توسیع کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ عوام کی سہولت کے ان منصوبوں کو فوری پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اس کے بعد ضلع میں اچھی کارکردگی پیش کرنے والے پولیس افسران میں ا نعامات تقسیم کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں اپنی شکایات لے کر آئے ہوئے سائلین کو احمداسحاق جہانگیر RPOراولپنڈی نے خود سنا اورسائلین کی شکایات کے سلسلہ میں احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر سٹی ہاؤسنگ سکیم جہلم میں کچھ عرصہ قبل اقساط کے نام پر ہونے والے منظم فراڈ کا نشانہ بننے والے مسمی عمر فاروق ساکن کریم پورہ جہلم نے اس گروہ کے خلاف پولیس کی بر وقت کاروائی کر تے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے لوٹی ہوئی رقم واپس دلانے پر جہلم پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
انہوں نے پولیس لا ئنزجہلم میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا شہداء ہمارا سرمایہ افتخار ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پولیس لائنز میں RMC(Anti-Riot Store)سنٹرکا افتتاح کیا اور جم خانہ کا معائنہ کیا۔
آر پی او نے دورہ کے اختتام پرتھانہ صدر اور تھانہ سول لائن کو چیک کیا۔جہلم پولیس کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button